مفت کووڈ ویکسین کی مارچ 2021 ء تک فراہمی : یوپی

   

لکھنؤ: بہار اسمبلی انتخابات میں مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کی چہار جانب تنقید کے باجود بی جے پی کی قیادت والی اترپردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے سبھی شہریوں کو مارچ 2021تک مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ریاست کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے منگل کی رات ایک تقریب میں کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی باشندوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کرے گی اگرچہ ویکسین کے مارچ 2021 تک بازار میں آنے کے امکانات ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کووڈ-19 کو ہینڈل کرنے کی کاروائی میں مزید بہتر لائی جائے ۔کورونا بحران کے دوران ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور آج اس کا نتیجہ ہر کوئی دیکھ سکتا ہے ۔اترپردیش میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد گذشتہ 24گھنٹوں میں 38اموات کے سات 6940ہوگئی ہے ۔