سنبھل ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے علاقہ سنبھل میں دیگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعتراض کے بعد پولیس نے زیرتعمیر مسجد کا کام رکوادیا۔ مقامی افراد نے مسجد کی تعمیر پر اعتراض کیاتھا اس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ مسجد غیرقانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھی۔ اس کاچھت پہلے ہی مکمل کرلیا گیا پولیس نے بعدازاں مداخلت کرکے مسجد کو مقفل کردیا اور نماز کی ادائیگی روک دی۔