مقامی اور غیر مقامی لیبرس کے درمیان نلگنڈہ ٹاؤن میں جھڑپ

   

حیدرآباد۔/2اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نلگنڈہ میں آج مقامی اور غیر مقامی لیبر کے درمیان تنازعہ جھڑپ کی صورت اختیار کرگیا جس میں لیبرس نے ایک دوسرے پر حملہ کیا اور سنگباری کی۔ ٹاؤن میں بھاسکر ٹاکیز کے قریب واقع لیبر اڈہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور مقامی اور غیر مقامی لیبرس نے ایک دوسرے پر سنگباری کی جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ کام کے سلسلہ میں بہاری لیبرس کے ساتھ مقامی لیبرس کی تکرار ہوگئی جس کے بعد دونوں نے ایکدوسرے پر حملہ کیا۔ پولیس نے صورتحال کو بگڑنے سے بچالیا اور فوری مداخلت کرکے متصادم لیبرس کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ر