حیدرآباد : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو انسپکٹر پولیس بالاپور کا مراسلہ وصول ہوا جس میں انعام خان ولد آفتاب خان عمر 39 سال ساکن غازی پور ورگلی تعلقہ کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے بموجب انعام خان شہر میں 5 سال سے مقیم تھے ۔ ان کے دوست عمران خان مقتول کے ہمراہ بالاپور حدود میں پہنچے اور تکرار کے بعد عمران نے ان پر ہتھیار لیکر حملہ کردیا اور فرار ہوگیا ۔ مقتول کو زخمی حالت میں عثمانیہ دواخانہ لے جانے کے بعد انتقال ہوگیا ۔ انسپکٹر پولیس بالاپور بی بھاسکر نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا اور ورثانے سیاست پہنچکر نعش غازی پور پہنچانے مجبوری کا اظہار کیا ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں زیر سرپرستی سید عبدالمنان ، محمد عبدالجیل ، محمد خضر انجام دی گئی ۔ جنازہ میں ان کے بھائی فیروز خاں و دیگر موجود تھے ۔ صوفیا خاں ساکن سکندرآباد نے دعائے مغفرت کی ۔ بشریٰ تبسم ، محسن خان نے ملت فنڈ میں معاونین کیلئے دعاء کی ۔