٭ امیزان سی ای او اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیف بیزوس نے مقتول جمال خشوگی کی برسی کے موقع پر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ کے باہر انہیں خراج پیش کیا۔ اسی قونصل خانہ میں سعودی جرنلسٹ کا قتل کیا گیا تھا۔ خشوگی جو واشنگٹن پوسٹ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پر تنقید کرتے ہوئے کالم لکھا کرتے تھے، انہیں قونصل خانہ کے اندرون مبینہ طور پر سعودی انٹلیجنس کارندوں کی ٹیم نے قتل کرنے کے بعد ان کی نعش کو تلف کردیا۔