مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑدیا

   

بلاوائیو ۔ پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ سفیان نے بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جس کے باعث میزبان ٹیم57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کے اعداد وشمار ہیں اور سفیان نے عمر گل کا ریکارڈ توڑا دیا۔