ملائشیا ئی لیڈر انور ابراہیم کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی حکمراں پارٹی کے لیڈر انور ابراہیم نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور باہمی، علاقائی عالمی مسائل کے علاوہ باہمی مفادات کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ انور ابراہیم ملائیشیائی پارلیمنٹ کے رکن اور کیڈیلین راکر پارٹی کے لیڈر ہیں۔ وہ دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ ملائیشیائی پارلیمنٹ کے دیگر دو ارکان بھی ہیں۔ وزیراعظم مودی نے انور ابراہیم کو ان کی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔