ملائم سنگھ یادو کو ریاستی وزراء اور صدرپردیش کانگریس کا خراج

   


حیدرآباد ۔10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کئی ریاستی وزراء اور صدر پردیش کانگریس نے سماج وادی پارٹی قائد ملائم سنگھ یادو کو خراج پیش کیا ہے۔ ملائم سنگھ یادو کا نئی دہلی میں دیہانت ہوگیا جس کے بعد بلا لحاظ سیاسی وابستگی قائدین نے خراج ادا کرتے ہوئے تعزیتی پیامات جاری کئے ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما نے اپنی تعزیتی پیام میں کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے دیہانت سے ملک کی سیاست میں ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ انہوں نے اکھلیش یادو اور دیگر ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، ستیہ وتی راتھوڑ ، ہریش راؤ ، اندرا کرن ریڈی ، جی کملاکر ، کے ایشور ، سرینواس گوڑ ، سبیتا اندرا ریڈی نے بھی ملائم سنگھ یادو کو خراج پیش کیا۔ سرینواس یادو نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ملائم سنگھ یادو میرے والد کی طرح تھے اور ان کے دیہانت سے مجھے کافی دکھ ہوا ہے ۔ اترپردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے تین مرتبہ عوام کی غیر معمولی خدمات انجام دیں ۔ کمزور طبقات کی ترقی کیلئے ملائم سنگھ یادو نے کئی اقدامات کئے ۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے کمزور طبقات اور دلتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی تھی ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اپنے تعزیتی میں کہا کہ قومی سیاست میں طویل عرصہ تک نمایاں رول ادا کیا۔ ان کا دیہانت کمزور اور پسماندہ طبقات کیلئے بھاری نقصان ہے۔ ر