ملائم سنگھ یادو کی حالت ہنوز تشویشناک

   

نئی دہلی :ملائم سنگھ یادو کی حالت ہنوز تشویشناک ہے اور انہیں جان بچانے والی ادویات پر رکھا گیا ہے۔میدانتا ہسپتال گڑگاؤں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو کی حالت اب بھی نازک ہے ور انہیں جان بچانے والی ادویات پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم آئی سی یو میں ان کا علاج کر رہی ہے۔