ملائکہ اور ارجن کی راہیں جدا ہوگئیں!

   

ممبئی ۔گزشتہ چار سال سے قریبی تعلقات میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ ارورا اور ارجن کپور کا کا رشتہ ختم ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں کہ ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ارجن نے اس دوران ملائکہ سے ایک بھی ملاقات نہیںکی۔