ملائیشیا ایرپورٹ پر حیدرآبادی شخص گرفتار

   

حیدرآباد : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ملائیشیا کے ایرپورٹ پر مدت سے زیادہ قیام کرنے پر اُس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ وندے بھارت مشن کے تحت حیدرآباد واپس ہورہا تھا۔ اس شخص کے والد نے مرکز کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیاکہ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ٹراویل ایجنٹ نے اُن کے بیٹے کو ملائیشیا میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 2019 ء میں اُن کا بیٹا ملائیشیا کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن اُسے نوکری فراہم نہیں کی گئی۔