کوالالمپور : ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہیکہ دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاور کے نزدیک گزشتہ شام میٹروٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ہی ٹریک پر موجود دونوں ٹرینوں کے مخالف سمت سے آنے پر تصادم ہوا۔حادثے کے وقت ایک ٹرین خالی جبکہ دوسری ٹرین میں 213 مسافر سوار تھے۔
