ملائیشیا میںجاریہ ہفتہ مسلم قائدین کا اجلاس

   

چین کے ایغور مسلمانوں کے بشمول عالم اسلام کو درپیش مسائل پر غورکا امکان

کوالالمپور ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء میںجاریہ ہفتہ مسلم قائدین کا ایک چوٹی اجلاس منعقد کیا جائے گا ، جس میں اسلامی دنیا کے مسائل اور اُن کے حل سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس فورم میں خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے حالات کا قریبی جائزہ لیا جائے گا ۔ چین نے ایغور مسلمانوں کے حالات پر بھی غور و خوص کرنے کی توقع ہے ۔ اس چوٹی اجلاس میں ایران ، ترکی اور قطر کے قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ سہ روزہ اس چوٹی اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے ۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد اس اجلاس کے میزبان ہوں گے جنہیں عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی کیلئے عظیم چمپئن تصور کیا جاتا ہے ۔مہاتر محمد عالمی اسلامی اُمور پر اپنے ملک کے موقف کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ اس اجلاس میں اہم سوال یہ ہوگا کہ کیا چین مسلم ایغور کو اقلیت تصور کرے گا یا نہیں ۔ بیشتر ایغور مسلمانوں کو حراستی کیمپس میں رکھا گیا ہے ۔ اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کرنے کیلئے اسلامی قائدین کو تنقیدوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ چوٹی اجلاس سے پہلے مہاتر محمد کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مسلم طبقہ کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ چین نے بڑی تعداد میں ایغور مسلمانوں کو حراستی کیمپس میں رکھا گیا ہے ۔