ملائیشیا میں کورونا متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد پر پابندی

   

کوالالمپور: ملائیشیا نے کورونا سے متاثرہ ملک ہندوستان،انڈونیشیا اور فلپائن سے آنے والے افراد کے اپنے ملک میں داخلہ پر پابندی لگادی۔میڈیا کے مطابق ہندوستان،انڈونیشیا ، فلپائن سے آنے والے افراد 7 ستمبر سے ملائیشیا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ملائیشین حکام کا کہنا ہیکہ متاثرہ ملکوں کے شہریوں پر پابندی کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤکو روکنا ہے۔