ملائیشیا میں 19 نومبر کو عام انتخابات کا ا علان

   

کوالالمپور : ملائیشیا کے الیکشن کمیشن نے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالغنی صالح نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امیدواروں کو آئندہ نومبر کی پانچ تاریخ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنا ہوں گے۔تقریباً 21 ملین ملائیشین شہری رواں سال 222 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ملائیشیا میں عام انتخابات ستمبر 2023 میں ہونے والے تھے۔ تاہم ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے 10 اکتوبر کو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔