ملائیشیا میں 3 سال میں تیسرا وزیراعظم نامزد

,

   

کوالا لمپور ۔ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ نے اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں محی الدین یاسین 17 ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد کابینہ سمیت وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ، جس کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لیے ملک کے بادشاہ نے 3برس کے دوران تیسرا وزیراعظم نامزد کردیاہے۔اسماعیل صابری آج اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے ، تاہم اس سے قبل انہیں پارلیمان میں اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔ انہیں 114 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسماعیل صابری یعقوب گزشتہ حکومت میں سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کے نائب کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے تھے۔