ملائیشیا کی اینٹی کرپشن چیف مستعفی

   

کوالالمپور۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں اینٹی کرپشن چیف نے استعفیٰ دے دیا، سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے استعفے کے بعد یہ دوسرا اہم استعفیٰ ہے۔ملائشیا میں ون ایم بی ڈی میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والی اینٹی کرپشن کی سربراہ لطیفا کویا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کے دبائو میں آکر استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ایم بی ڈی کیس سے متعلق اقدامات سے نئے وزیراعظم محی الدین یاسین کو آگاہ کر دیا ہے وہ ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مستعفی ہونے والی اینٹی کرپشن چیف نے مزید کہا کہ وہ ہیومن رائٹس کی وکیل کی حیثیت سے اپنی پریکٹس کی جانب لوٹنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کو ان الزامات کا سامنا تھا لیکن وہ اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔