انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے انقرہ میں ملائیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ ریاض الدین المصطفی باللہ شاہ سے ملاقات کی۔ڈھائی گھنٹے جاری اس ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے مہمان سلطان عبداللہ شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔بعد ازاں انہوں نے ملائیشیئن سلطان کو جمہوریہ ترکی کے سرکاری اعزازسے بھی نوازا۔سلطان عبداللہ شاہ نے بھی صدراردغان کو ملائیشیا کا بلند ترین اعزاز” نشان تاج” پیش کیا۔