ملائی بوٹی سینڈوچ

   

اجزا:چکن بوٹی آدھا کلو، مکھن ایک پیکٹ، پودینہ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا، ڈبل روٹی ایک عدد ،پیاز دو عدد (لچھے میں کٹی ہوئی)، لیموںدو عدد، ہری مرچ چار عددباریک کٹی ہوئی، تازہ گرم دودھ آدھی پیالی، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ کْٹی ہوئی، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، تندوری مسالہ دو کھانے کے چمچہ،تیل دو کھانے کے چمچہ، فریش کریم تین کھانے کے چمچہ، مایونیز حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب: لچھے میں کٹی پیاز دھوکر نمک کے پانی میں دو منٹ کیلئے ڈال کر نکالیں۔ پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملادیں۔ اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگاکر ہلکا سا کچل لیں۔ پھر تندوری مسالہ، فریش کریم اور کْٹی کالی مرچ ملاکر پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اسٹر فرائی کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کرلیں۔ اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن مکس کریں۔ پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔ اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔ دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز پیش کریں۔