ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم پر ’’ماین‘ ڈائمنڈ جیویلری شو کا آغاز

   

2 تا 10 اکٹوبر شو کے دوران خصوصی رعایتوں اور ڈسکاؤنٹس کی پیشکش

حیدرآباد 3 اکٹوبر (پریس نوٹ) دنیا کے سرکردہ زیورات کے ریٹیلرس میں شامل ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے مہدی پٹنم شوروم پر ’’ماین‘‘ ڈائمنڈ جیویلری شو کا آج آغاز عمل میں آیا۔ ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنٹس کے انتظامیہ کے ارکان گاہکوں اور بہی خواہوں کی موجودگی میں سرکردہ گاہکوں نے شو کا افتتاح انجام دیا۔ اسٹور سربراہ رمیز باقر نے بتایا کہ ڈائمنڈ جیویلری کی خصوصی نمائش اور سیل میں دلہنوں کے گہنے انگوٹھیاں روز مرہ کے زیور تقاریب کے زیورات مردانہ زیورات اور پلاٹینم کے زیور کا وسیع ذخیرہ 2 تا 10 اکٹوبر مہدی پٹنم شوروم میں دستیاب رہے گا۔ خصوصی پیشکش کے طور پر تمام ’’ماین‘‘ ڈائمنڈ جیویلری کی خریدی پر ہیرے کی قیمت میں 20 فیصد رعایت کے علاوہ تمام ’’ماین‘‘ ڈایمنڈ جیویلری پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ آئی جی آئی سرٹیفکٹ اور واپس خریدی خدمات دستیاب رہیں گی اور تاحیات دیکھ بھال کے ساتھ ایک سال کے لئے مفت انشورنس کی سہولت رہے گی۔ ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ہندوستان میں تیزی کے ساتھ فروغ پانے والے ملابار گروپ کی انتہائی قابل بھروسہ جیویلری برانڈس کا پرچم بردار ادارہ ہے۔ مذکورہ گروپ غریبوں کے لئے صحت، تعلیم اور امکنہ کے شعبوں میں خواتین کو خود مختار بنانے اور ماحولیات کے تحفظ میں اپنے سالانہ منافع کا قابل لحاظ حصہ سماج کے تئیں کارپوریٹ ذمہ داری کے لئے مختص کرتا ہے۔ ہندوستان، سنگاپور اور خلیجی ممالک میں 270 شورومس کے ساتھ ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ریٹیل طلائی صنعت میں ایک رجحان ساز تجارتی ادارہ ہے۔