ملازمت سے محرومی کا خوف، خاتون سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

   

حیدرآباد،20 نومبر(سیاست نیوز)حیدرآباد کے رائے درگم علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی۔ملازمت کے چلی جانے کے خوف سے مایوسی کے عالم میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔مادھاپورکی ایک کمپنی میں 24سالہ ہرینی دو سال سے سافٹ ویر انجینئر کے طورپر کام کرتی تھی۔ گچی باولی علاقہ میں واقع ہاسٹل کے کمرہ میں وہ پنکھے سے لٹکتی ہوئی آج صبح پائی گئی۔جس کمپنی میں وہ کام کرتی تھی اس کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے مطابق دسمبر میں اس کی ملازمت کی مدت ختم ہونے والی تھی جس پر وہ کافی مایوس تھی۔