حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) ورک فرم ہوم سے پریشان ملازمت سے ناخوش ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 24 سالہ سبھاش ریڈی جو نندیال کرنول کا متوطن تھا نے کل جوبلی ہلز میں خودکشی کرلی۔ سبھاش ریڈی اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ رہتا تھا جو خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے سبھاش ریڈی ورک فرم ہوم کے تحت کام کررہا تھا۔ کل چچا زاد بھائی منوج ریڈی ملازمت پر چلا گیا اور یہ گھر میں اکیلا تھا جس نے ملازمت سے نہ خوش ہونے کی وجہ خودکشی نوٹ میں لکھ کر پھانسی لے لی۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے۔ ع
مالی پریشانیوں سے تنگ
بے روزگار نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ علاقہ میں مالی پریشانیوں سے تنگ ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 25 سالہ ساحل جو پاڑدی واڑہ کا ساکن تھا شادی کے بعد گھٹکیسر سے پرانا پل منتقل ہوا تھا۔ اس نے 2021 میں 24 سالہ سنیہا سے لو میاریج کی تھی اور شادی کے بعد پاڑدی واڑہ منتقل ہوگیا۔ ساحل بے روزگار تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع