ملازمین کو 50 فیصد تنخواہ، وظیفہ یابوں 75 فیصد وظائف

   

حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) ریاستی کابینہ نے محکمہ پولیس کے عہدیداروں اور اہلکاروں کی مجموعی تنخواہ میں 10 فیصد کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اوجاریہ ماہ بھی سرکاری ملازمین کو 50 فیصد تنخواہ جاری کی جائے گی جبکہ وظیفہ یابان کو 75فیصد وظائف کی رقومات جاری کرنے ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے صنعتی اداروں کو بھی راحت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کے تحت انہیں ماہ مئی کے اواخر تک جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت کی جانب سے فکسڈ برقی بل وصول کیاجائے گا اس کیلئے رہنمایانہ خطوط کی تیاری عمل میںلائی جائے گی۔