پیرس: فرانس کی ایک عدالت نے سعودی بادشاہ کی بیٹی او رولی عہد محمد بن سلمان کی بہن حسنہ بنت سلمان کو اپنے ایک ملازم کو زد و کوب کروانے کی جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ فرانس حکومت کے سرکاری وکیال نے کہا کہ حسنہ بنت سلمان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔
حسنہ بنت سلمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک محافظ کو ایک ملازم پر تشدد اور اسے زدوکوب کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ واقعہ 2016ء میں پیش آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جب حسنہ نے اپنے ایک ملازم کو جو ان کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کا کام کرتا تھا تصویر لیتے ہوئے دیکھا او رطیش میں آکر اپنے محافظ کے ذریعہ اس کی پٹائی کروادی او راس کی زبان سے توہین بھی کی۔
متاثرہ شخص نے جج کے سامنے بیان دیا ہے کہ اسے کافی دیر تک زد وکوب کیا گیا او رشہزادی حسنہ بنت سلمان نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے قتل کردو اسے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ حسنہ بنت سلمان کے خلاف مارچ 2018ء میں گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
Hassa bint Salman is accused of ordering bodyguard to beat a plumber in her Paris apartmenthttps://t.co/Gnkn5E5TyP
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) July 10, 2019