ملازم کی عدم دستیابی پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ گیانیندر ریڈی جو ناگول کا ساکن اپنی انجینئرنگ کی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھا۔ اس نوجوان کو مسلسل ناکامی حاصل ہورہی تھی جس نے کل دوپہر اپنے ساتھی کے ساتھ گھر واپس ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی 6 ویں منزل سے چھلانگ لگادیا۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔