حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون پولیس نے ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ساوتھ زون ٹاسک فورس راگھویندرا کی ٹیم نے شاہ عنایت گنج پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 54 سالہ وشنو گوپال تیواری فیل خانہ علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ سائی ناتھ ایجنسی کے نام پر تیواری ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرتے ہوئے مختلف برانڈس کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تیواری کے یہاں کوئی لائسنس یا اجازت نہیں تھی جو چائے کی پتی میں رنگ اور مزے کی خاطر ٹاٹرزن نامی شئے کی ملاوٹ کرنا تھا۔ جس کے استعمال سے استھما اور دیگر بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 6 لاکھ روپے مالیتی چائے کی ملاوٹی پتی کو ضبط کرلیا۔ ع