ملبورن: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پیر کو چوتھے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے مقابل شکست کے بعد پریشان ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے یہاں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کہا کہ ٹیم کے اجتماعی مسئلے کے ساتھ ساتھ کچھ اور چیزیں بھی ہیں جسے انفرادی سطح پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔خراب فارم سے دوچار روہت کے تین ٹسٹ میچوں کی چھ اننگز میں 31 رنز ہیں۔ ان کے رنز کا اعداد و شمار اس سیریز میں جسپریت بمراہ کی 30 وکٹوں سے صرف ایک زیادہ ہے۔ روہت کیلئے سڈنی ٹسٹ اس فارمٹ میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ تاہم بھارتی کپتان جدوجہد کئے بغیر باہر نہیں جانا چاہتے۔ روہت ایک بیاٹر اور کپتان کے طور پر کہاں کھڑا ہے؟ ان سوالات کے جوابات اتنے آسان نہیں ہیں۔ روہت نے 184 رنز سے شکست سے پر اپنی مایوسی کو نیوز کانفرنس میں چھپانے کی کوشش کی۔ ماضی میں کیا ہوا اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے. مجھے ذاتی طور پر بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ابھی ایک میچ باقی ہے اور اگر ہم اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تو سیریز 2-2 سے برابر کرنا واقعی اچھا ہوگا۔ہندوستانی ٹیم 31 دسمبر کو سڈنی کیلئے روانہ ہوگی۔