ملبوسات کی دکان میں دل کا دورہ ، ایک شخص فوت

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے علاقہ میں ملبوسات کی دکان میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرگتی بھون کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں جاکی شوروم پروین گوڑ 37 سالہ نوجوان ملبوسات خرید رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گر گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ شوروم کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کیا ۔۔ ( ش )