ملبے سے نکالا جانے والا شامی بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا

   

دمشق:تباہ کن زلزلے کے بعد شامی جن سانحات سے گذر رہے ہیں ان کی ہولناکی کے باوجود ملبے اور گھروں کی باقیات سے اکا دکا خوشی کی خبریں بھی مل رہی ہیں،معصومیت اور خوشی کے ملے جلے جذبات پرمشتمل ویڈیو میں شام کے سول ڈیفنس کے جوانوں نے کرم نامی بچے کو ملبے کے نیچے سے بچایا۔ بچے کو زندہ بچانے کی خوشی دیدنی ہے اور یہ خوشی ادلب کے دیہی علاقوں میں دور دور تک محسوس کی جا رہی ہے،چھوٹے بچے کے بچانے کے مقام پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔ملبے سے نکالا جانے والا بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا،شام کے سول ڈیفنس اکائونٹ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرشمہ دہرائے جاتے ہیں اور تکبیریں پھر سے آسمان کو گلے لگا لیتی ہیں۔