ملبے کے نیچے 40گھنٹے گزارنے کے بعد بہن ،بھائی صحیح سلامت

,

   

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

دمشق : ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘ کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتی ہے ۔ اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں شام پیش آئے خوفناک زلزلے کے ویڈیو جو سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتاہ ے جب ایک معصوم 9مریم اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ملبے تلے 40 گھنٹوں تک دبے رہے لیکن انہیں زرہ برابر بھی زخم نہیں آئے ۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث مریم کے ماں باپ اور دو بھائی ملبے تلے دب گئے تھے لیکن مریم اور اس کا چھوٹا بھائی زندہ بچ گئے جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد ملبے میں نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔منگل کی صبح سے دو معصوم بچوں کی ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی ۔ شام سے تعلق رکھنے والی مریم اور اس کا چھوٹا بھائی زلزلے کے باعث منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دب گئے تھے لیکن یہ دونوں معصوم سیلاب کے نیچے ایک ستون سے سہارا لے کر مدد کا انتظار کررہے تھے وہ اپنی زندگی کی جدوجہد میں 40 گھنٹے ملبے تلے دبے رہے ، لڑکی نے اپنے بھائی کو حوصلہ دیا اور مدد کا انتظار کرنے لگی آخر کار ریسکیو آپریشن میں ان دونوں کو بچالیا گیا اور انہیں معمولی چوٹ بیھ نہیں آئیں ۔