حیدرآباد ۔ملتانی مٹی کو خوبصورت جِلد کے لیے مفید اور بہترین گھریلو علاج سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جِلد کے علاوہ بالوں کے لیے بھی ملتانی مٹی کے بے شمار فوائد ہیں؟ خشک اور خراب بالوں کو گہری کنڈیشننگ سے لے کر سرکی جِلدی خارش کو کم کرنے تک، ملتانی مٹی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ملتانی مٹی صدیوں سے بالوں کی بہترین صحت اور نشونما کے لیے بھی استعمال ہوتی رہی ہے، یہ کیمیکلز سے بھی پاک ہے اور بالوں کے گِرنے اور خشکی سمیت آپ کے بالوں کے تمام مسائل سے نمٹنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ آپ کے بالوں کی دیکھ بھال کے معمولات میں اس شاندار مٹی کو شامل کرنے کے بہت سے دوسرے دلچسپ فوائد ہیں، جن پر ذیل میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔ خشکی ختم کرتی ہے :۔ ملتانی مٹی اپنی نمی برقرار رکھنے کی خصوصیات کے ساتھ بالوں کی خشکی ختم کرتی ہے، اس کے لیے آپ ایک ماسک بناسکتے ہیں جس سے جلد ہی آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے:ملتانی مٹی خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لیے ایک انتہائی موثر اور طاقتور جزو ثابت ہو سکتی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب ہے صحت مند اور موٹے بال۔ اس کا مطلب بالوںکی بہتر نشوونما بھی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب بالوںکاگِرنا اورگنجے پن میں کمی ہے۔ صحت مند سرکی جِلد کیلئے ہیئر پیک: ایک پیالے میں برابرمقدار میں ملتانی مٹی اور ایلو ویرا جیل کو ملاڈالیں اور اس مکسچر میں لیموں کا رس شامل کریں۔ تمام اجزاء کو اس وقت تک ملائیں جب تک کہ وہ آپس میں ایک نہ ہوجائیں اور ایک گاڑھا، ہیئر پیک جیسا پیسٹ نہ بن جائے۔ اپنے بالوں میں اسے برش کا استعمال کرتے ہوئے لگائیں۔ ملتانی مٹی ہیئر پیک کو جڑ سے سرے تک لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک یہ پیک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی اورشیمپو سے دھولیں۔اس کے علاوہ ملتانی مٹی گھونگھرالے بالوں کیلئے پیسٹ کی طری استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اگر آپ بالوں کو سیدھا اور گہنا کرنے کے خواہاں ہیں تو آپ کی خواہش کو ملتی مٹی میں پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔