ملتان ٹسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا

   

پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمانوں کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ ملتان ٹسٹ کے آج دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ابتدا میں ساجد خان بیاٹرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر، کپتان کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ بعدازاں نعمان نے مہمان بیاٹروں کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔