حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 11 درخواستیں بھی تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو عثمانیہ دواخانہ ، گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل سمیع اللہ مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد مشتاق احمد امام مسجد سرور کونینؐ ، فتح شاہ نگر نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صوفیا خاں اور محمد محسن خاں نے کہا کہ بلا شبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے اس کار خیر میں شریک نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں کیوں کہ ملت فنڈ ہی کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں اس فریضہ کو انجام دے رہا ہے جس کی سارے ہندوستان میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ بشریٰ تبسم نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین ۔۔
