ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو گوڈ سمرتن کوم پلی ہوم سے دومراسلے وصول ہوئے ۔ پہلے مراسلہ میں کوثر بیگم زوجہ محمد اکبر بھائی جبکہ دوسرے مراسلہ میں محمد اسمعیل کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح سیکنڈ جانس ہوم الوال کے مراسلہ میں محمد افضل کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ان تینوں مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی۔ ان مسلم نعشوں کی تدفین میں محمد عبدالجلیل، سید عبدالمنان، محمد جعفر، اقبال بھائی عرف بابا خان نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے بھی کہا کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اجر عظیم فرمائے۔آمین ۔