ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 30 ڈسمبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو سکندرآباد چرچ ہوم سے مسٹر جارج کا مراسلہ اور دوسرا پولیس اسٹیشن افضل گنج سے بھی مراسلہ وصول ہوا ۔ دونوں مراسلوں میں خاتون نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ، سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید تدفین کی غرض سے 12درخواستیں وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ ، گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر اور سمیع اللہ خان کی موجودگی میں جملہ 14مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ سید شاہ انعام الحق قادری امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج نے پڑھائی ۔ اس موقع پر بشری تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ پاک ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ، جن کے تعاون سے مرحومین کے آخری سفر میں بڑی مدد ہوتی ہے اور ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ( آمین ) ۔