حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال ہوم سے مسلم خاتون محمدی بیگم کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ مرحومہ کا انتقال 12-1-2024 کو الوال ہوم میں ہوا جو ہوم کے زیر پرورش تھیں۔ اگرچہ ورثا انتقال کے بعد ہوم پہنچنے لیکن نعش حاصل کئے بغیر چلے گئے اور ہوم کے ذمہ دار ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے رجوع ہوئے اور تدفین کی درخواست کی اور آپ کے حکم پر مرحومہ کی تدفین سکندرآباد قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی کے ایک حصہ میں سید زاہد حسین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیخ نصرت، محمد محبوب، سید زبیر ہاشمی اور محمد سلیم موجود تھے ۔ اس موقع پر سید سلیم مسجد غلام نبی شاہ ؒ نے کہا کہ موت برحق ہے۔ کتنا اچھا ہوتا کہ ورثا ہی کے ذریعہ مرحومہ کی تدفین ہوتی۔ محمد نصیر الدین بنڈلہ گوڑہ نے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے بھی دعا کی جبکہ سید عبدالمنان اور بشریٰ تبسم صاحہ نے دعائے مغفرت کی اور کہاکہ اللہ ورثاء کو نیک توفیق عطا فرمائے آمین۔ گزشتہ دنوں میں بھی ملت فنڈ کی جانب سے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے موصولہ مراسلے کے بعد 15 مسلم لاوارث نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی۔