ملت فنڈ کے ذریعہ تدفین اور اس کی شناخت

   

حیدرآباد۔/26 فبروری، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو PS مغلپورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خان صاحب کی ہدایت پر نعش کو حاصل کرکے زیر نگرانی سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر، سمیع اللہ خان کی نگرانی میں بعد ادائی فرائض قبرستان تھر تھرے شاہ میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ واقعات کے بموجب مرحوم کو 108 امبولنس کے ذریعہ بے ہوشی کی حالت میں پولیس مغلپورہ نے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے فرزندان نے گمشدگی کی اطلاع پولیس چندرائن گٹہ میں درج کرائی تھی اور پولیس چندرائن گٹہ کے ذریعہ ادارہ سیاست پہنچے جن کی شناخت اس طرح ہوئی اقبال بن ہفتو ولد سلیمان بن ہفتو عمر 60 سال پیشہ تجارت ساکن بارکس سے ہوئی۔ مرحوم کے فرزند محمد بن ہفتو اور داماد سید منور علی نے قبرستان پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ادارہ سیاست کی طرف سے زائد از تین دہائیوں سے اس کار خیر کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں کئی مسلم نعشوں کی شرعی طریقہ سے تدفین عمل میں آسکی ہے۔ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ادارہ سیاست اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین۔