ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کوپولیس حبیب نگر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 45 سالہ شخص کی حادثہ میں موت کی اطلاع تھی جبکہ وہ آغا پورہ میں روڈ کراس کررہے تھے ۔اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں زیر نگرانی سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، سمیع اللہ خاں، محمد جعفر، تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی۔ سید عمران رضا مہدی پٹنم نے کہا کہ بلاشبہ کب کس کی موت کہاں ہے اللہ پاک بہتر جانتے ہیں اس لئے علماء کے نزدیک اپنی زندگی میں اپنی آپ قبر تیار کرکے رکھ لینا ناپسندیدہ عمل ہے۔ بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ورثاء جہاں بھی ہوں اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے۔ ( آمین)۔