ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعش کی تدفین

   

حیدرآباد /25 نومبر (پریس نوٹ ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ تفصیل کے بموجب مرحوم پولیس کے ذریعہ ہوم میں زیر پرورش تھے طبعیت کی ناسازی سے ان کا انتقال ہوگیا اور ہوم کے ذمہ داران نے زاہد علی خان سے تدفین کی درخواست کی ۔ جمعرات کو بعد نماز ظہر جامع مسجد الوال قریب ہوم میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد عبدالبشیر ، سید امجد علی نے دعائے مغفرت کی ۔ سکندرآباد کی ساکن خاتون بشری تسنیم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس وقت ایڈیٹر سیاست کے ساتھ عامر علی خان ، جناب ظہیرالدین علی خان عمرہ کی ادائی میں مصروف ہے اور اُمت کیلئے جو دعائیں کر رہے ہیں ۔ اُمت کے ساتھ ان مرحومین کیلئے بھی حصہ رکھے۔ آمین ۔