ملعون وسیم رضوی کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

   

جمعیت اہلحدیث نظام آباد کی ضلع کلکٹر و ڈی آئی جی سے نمائندگی

نظام آباد :قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے ۔ 1400 سال قبل اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ نبی کریم ؐ پر قرآن پاک کو نازل فرمایا اور یہ کتاب صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ ساری انسانیت کیلئے رہنمائی کرتی ہے ۔ ضلع کلکٹر نظام آباد سی نارائن ریڈی ، ڈی آئی جی نظام آباد Iٹائون پولیس عہدیدار کو جمعیت اہلحدیث نظام آباد کی جانب سے ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کو عبرتناک سزاء دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیامت تک اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک میں کوئی رد و بدل کی جرأت نہیں کرسکتا ۔ مولانا عتیق الرحمن نائب امیر شہری جمعیت اہلحدیث نظام آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک 1400 سال سے ساری انسانیت کی رہنمائی کررہی ہے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ تمام آیتیں دنیا کیلئے کامیابی و رہنمائی ہے انہوں نے ساری دنیا کے انسانوں کو قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدس کتاب کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا و آخرت میں کس طرح کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے ملعون وسیم رضوی کو عبرتناک سزاء کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف مسلمان بلکہ ساری انسانیت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ وسیم رضوی کیخلاف سخت کارروائی کی ذمہ داری حکومت ہند پر عائد ہوتی ہے تاکہ مستقبل میں کوئی دوبارہ اس طرح کی حماقت نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے جمعیت اہلحدیث نظام آباد کی جانب سے پیش کردہ یادداشت کو حکومت کو روانہ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی راہ ہموار کریں گے ۔ اس موقع پر شہری امیر جمعیت اہلحدیث نظام آباد افروز خان فیضی ، اسحاق عابد ناظم ،اعجاز صدیقی ، محمد عبدالواسیع نائب ناظم، یوسف خان، محمد شکیل ، محمد عبدالجبار ، احمد کاشف ، شیخ مجاہد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔