ملند دیورا ممبئی کانگریس کے صدر ‘ نروپم ممبئی نارتھ سے امیدوار

   

نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج سابق مرکزی وزیر ملند دیورا کو ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کا صدر نامزد کیا ہے اور اس عہدہ سے سنجے نروپم کو علیحدہ کردیا گیا ہے ۔ سنجے نروپم پارٹی کے سینئر قائدین سے اختلافات کا شکار تھے ۔ پارٹکی نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے ملند دیورا کو ممبئی کانگریس کا صدر نامزد کردیا ہے ۔ وہ نروپم کے جانشین ہونگے ۔ علاوہ ازیں سنجے نروپم کو ممبئی نارتھ سے لوک سبھا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔