ملٹری لیاپ میں کویڈ19تیار کیاگیا ہے‘ چینی سائنس داں کا دعوی

,

   

واشنگٹن۔ ڈاکٹر لی مینگ نے فاکس نیوز سے کہاکہ”اس وقت میں نے واضح طور پر اس بات کا اندازہ کرلیاتھا کہ وائرس کی آمد چین کے کمیونسٹ پارٹی ملٹری لیاب سے آیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ وہان مارکٹ کو محض ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیاگیاہے“

YouTube video

جب انہو ں نے اپنی رپورٹس اعلی عہدیداروں کے روبرو پیش کی تو ان کی بات کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیاگیا اور نظر انداز کردیاگیاتھا۔تب انہیں احساس ہوگیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے اعلی سطح تک رپورٹ کی اطلاعات باہم پہنچانا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں یہ جانتی تھی ایک مرتبہ میں کہوں‘ میں کسی بھی وقت گمشدہ ہوجاؤں گی‘ ٹھیک اسی طرح جیسا ہانگ کانگ میں تمام بہاد ر احتجاجی غائب کردئے گئے ہیں۔

میں کسی بھی وقت غائب ہوجاتی اور میرا نام تک کا وجود باقی نہیں رہتا تھا“۔ اب یہ میری ذمہ داری تھی کہ”گمشدگی“ سے قبل حاصل جانکاری حاصل کرلوں۔

ڈاکٹر لی مینگ نے اشارۃ کیاکہ”میں بڑی اور تعلیمی یافتہ کمیونسٹ دور میں ہوئی ہوں اور جانتی ہوں کہ کس طرح کی چیزیں چین کی حکومت کررہی ہے‘ لیکن اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکے کے (مذکورہ سی سی پی) کس قدر نیچے آجائے گی“۔

مذکورہ ماہر معیشت نے عہد کیاہے کہ وہ بیجنگ حکومت اور اس کے وبائی امراض کے بارے میں حقیقت بیان کرتی رہیں گے اور اس امید کے ساتھ کہ بیرونی دنیاکی حکومت کے بارے میں افہام وتفہیم کو تیز کرنے اور چینی کو اس تختہ الٹنے میں مدد ملے گی

امریکہ میں پناہ
ڈاکٹر لی ہانگ کانگ سے اپریل میں امریکہ اپنی حفاظت کے لئے فراری اختیار کی تھی۔

انہوں نے ملک چھوڑنے کی وجہہ کے متعلق دعوی کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح چین انتظامیہ وباء کو چھپانے کے لئے نگران کار اداروں اور جہدکاروں کے ساتھ سلوک رواں رکھے ہوئے ہے۔

مذکورہ ماہر معاشیات نے مزید کہاکہ ”مذکورہ چین حکومت نے ہانگ کانگ اور بیرونی ماہرین کو چین میں تحقیقات کرنے سے انکار کردیاگیاتھا”میں نے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی مدد حاصل کی تھے“