ملٹری ہیلی کاپٹر اروناچل پردیشمیں ضلع اوپر سائینگ کے قریب حادثہ کا شکار

,

   

ایٹا نگر۔ اروناچل پردیش کے اوپر سائینگ ضلع میں توٹنگ ہیڈ کواٹرس سے25کیلومیٹر کے فاصلے پر سنگینگ گاؤں کے قریب میں جمعہ کے روم ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کاشکار ہوگیاہے۔

ڈیفنس پی آر او گوہائی کے بموجب اڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) توتنگ کے قریب اروناچل پردیش کے اوپر سائنگ ضلع میں آج صبح 10:40بجے کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیاہے۔

جومیر باسر سپریڈنٹ آف پولیس اوپر سائنگ نے اے این ائی کو فون پر بتایاکہ ”مذکورہ حادثہ کے مقام کا سڑک سے رابطہ نہیں ہے۔ ایک راحت کاری ٹیم موقع پرپہنچی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے“۔ مزیدتفصیلات کاانتظار ہے۔

اس سے قبل 5اکٹوبر کے روز اسی سال چیتا ہیلی کاپٹر کے اروناچل پردیش میں تاونگ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ایک ہندوستانی فوج کامصلح پائلٹ کی جان چلی گئی تھی۔

آرمی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ”مذکورہ چیتا ہیلی کاپٹر تاونگ علاقے کے قریب میں 10بجے کے قریب اڑان بھری ہے۔دونوں پائلٹس کو نکال کرقریب کے ملٹری اسپتال میں منتقل کیاگیاہے“۔