ملکاجگری کمشنریٹ میں خصوصی تلاشی مہم

   

21 افراد گرفتار، 126 گاڑیاں، شراب اور ہتھیار بھی ضبط
حیدرآباد ۔ 25اکٹوبر (سیاست نیوز) ملکاجگری کمشنریٹ کی جانب سے خصوصی تلاشی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کمشنریٹ کے تینوں زونس میں بیک وقت تلاشی کارروائی کی گئی۔ اس مہم کے دوران پولیس ملکاجگری نے 3,617 گاڑیوں اور 3,448 افراد کی تلاشی لی۔ پولیس کی جانب سے کمشنریٹ حدود میں 54 اہم مقامات پر چیک پوسٹ لگائے گئے تھے جس میں 1,098 پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔ ملکاجگری پولیس ذرائع کے مطابق 365 ایم وی آئی مقدمات کو درج کیا گیا اور 28 افراد کے خلاف نشہ میں گاڑی چلانے کے مقدمات کو درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے 126 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 ایسی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا جس میں نقد رقم، شراب اور ہتھیار ضبط کئے گئے۔ ملکاجگری پولیس کے مطابق سب سے زیادہ ایل بی نگر زون میں 1,392، گاڑیوں اور 1,111 افراد کی تلاشی لی گئی اور 20 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ صرف ایل بی نگر زون میں 157 مقدمات درج کئے گئے۔ع