حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ملکاجگیری میں گذشتہ سال 50 بستروں کے سرکاری دواخانے کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ لیکن ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود یہ دواخانہ بنیادی سہولیات سے ہنوز محروم ہے ۔ ایک سال گذر جانے کے باوجود یہ دواخانہ ایکسرے اور الٹرا ساونڈ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے دواخانے کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ متعلقہ شعبہ کے ارباب مجاز یا عہدیداروں سے کوئی سرکاری تیقن نہیں دیا گیا ہے کہ آخر کب بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشنری نصب کی جائیں گی ۔ صرف اتنا کہہ دیا گیا ہے کہ کم از کم ایک مہینہ کا وقت لگے گا کیوں کہ دواخانے کے مسائل کو وزیر صحت کے علم میں لایا گیا ہے ۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات اور ہنگامی حالات میں مریضوں کو گاندھی ہاسپٹل یا پھر قریب کے خانگی دواخانوں سے رجوع کردیا جارہا ہے ۔ دواخانے کے متعلقہ عہدیداروں کے علاوہ مقامی عوام نے حکومت اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دواخانے میں تمام تر سہولیات اور آلات فراہم کئے ہیں ۔۔
