ملکا ارجن کھڑگے نے کانگریس کی الیکشن کمیٹی کے ساتھ کی میٹنگ ، کہا : بھارت جوڑو یاترا میں جلد ہوگی تبدیلی

   

نئی دہلی: ملکا ارجن کھڑگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کے ساتھ پہلی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں ۔ اس دوران کھڑگے نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بہت جلد تبدیلی کرنے کی بات کہی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کانگریس میں 50 سال سے کم عمر کے کارکنان کو نئے عہدوں پر موقع ملے گا ۔اس میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال سے کم عمر کے پارٹی کارکنان کو پارٹی کے 50 فیصد عہدے دئے جانے کے اودے پور ڈکلریشن کی تجویز کو لاگو کردیا گیا ہے ۔ کھڑگے جی نے منتخب ہوتے ہی اس کو لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے سبھی اراکین نے اس اعلان کو قبول کرلیا ہے ۔