لندن۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملکہ برطانیہ پر محل کے دروازے بند ہو گئے اور انہیں باہر گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرنا پڑ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی گاڑی ڈرائیو وے میں داخل ہوئی تو محل کے دروازے کھولے ہی نہیں جا سکے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ کی خاتون محافظ نے گاڑی سے اتر کر لکڑی کا دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش کی۔محل کے باہر ایک منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ملکہ کو دوسرے دروازے پر جانا پڑا، تاہم ملکہ کی گاڑی مڑتے ہی محل کا خودکار نظام سے چلنے والا دروازہ کھل گیا جس کے بعد ملکہ لوٹ آئیں۔