ملکہ برطانیہ کاسفارتی استقبالیہ ملتوی

   

لندن : ملکہ الزبتھ دوئم نے روس یوکرین تنازعہ کے پیشِ نظر برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کے مشورے پر سفارتی استقبالیہ ملتوی کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی شاہی خاندان 2 مارچ کو 500 سے زیادہ ارکان پر مشتمل ایک سفارتی کور کا ونڈسر کاسل میں استقبال کرنے کے لیے تیار تھاجوکہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔ہفتے کے روز بکنگھم پیلس نے اس حوالے باضابطہ اعلان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہیکہ ’ملکہ نے سکریٹری خارجہ کے مشورے کو قبول کر لیا ہے کہ ونڈسر میں چہارشنبہ 2 مارچ کو ہونے والا سفارتی استقبالیہ ملتوی کردیا جائے‘۔اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے ایک دوسرے کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔