ملکی سلامتی کو خطرہ کے صدر بیلاروس کا دعویٰ ناٹو نے مسترد کردیا

   

مغربی دفاعی اتحاد ناٹو نے بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ ناٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔ نو اگست کے متنازعہ صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے لوکاشینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ ’غیر ملکی قوتیں ملکی سرحدوں کے قریب اپنی طاقت جمع کر رہی ہیں‘۔ گزشتہ چھبیس برسوں سے اقتدار پر فائز لوکاشینکو نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں عوام سے کہا کہ انہوں نے ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ دوسری طرف دارالحکومت منسک میں صدر کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔