ملک ارجن کھرگے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے کانگریسی امیدوار

   

نئی دہلی، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو راجیہ سبھا کے لئے میدان میں اتارا ہے اور انہیں کرناٹک سے اپنا امیدوار اعلان کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان کے نام کو پارٹی صدر سونیا گاندھی نے منظور کرلیا ہے ۔ انہیں پارٹی نے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں نامزد کیا ہے ۔ مسٹر ملک ارجن کھڑگے 16 ویں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر تھے لیکن وہ 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں ہار گئے تھے ۔